counter easy hit

جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی 25 ویں برسی

میرِصحافت،جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی 25 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ میر خلیل الرحمٰن نے ملک میں آزاد صحافت اور کثیر الا شاعت روزنامے کی بنیاد رکھی۔

پاکستان ہی کیا دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی اردو زبان پڑھنے ، لکھنے اور بولنے والے ہیں وہ روزنامہ جنگ اور اس کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کے معترف ہیں ۔

میر خلیل الرحمٰن 1927 میں گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے ۔ قیام پاکستان کے بعد کراچی منتقل ہوئے اور روزنامہ جنگ کی اشاعت شروع کی۔

نا مساعد حالات کے باوجود آپ نے میدان صحافت میں غیر جانبداری اور حق و صداقت کا پرچم بلند رکھا۔

میرخلیل الرحمٰن نے کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

25 جنوری 1992 کو دنیائے صحافت کا یہ روشن ستارہ ہم سے بچھڑ گیا لیکن اس کی روشنی آج بھی دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے۔

میر صاحب کا لگا یا گیا روزنامہ جنگ گروپ کا پودا آج ایک گھنا سایہ دار درخت بن چکا ہے جو کئی میگزین ، اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا کی صورت میں فروغ پارہاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website