counter easy hit

26 پاکستانی عازمین حج کا انتقال، جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں تدفین

عازمین کو ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا: وزارت مذہبی امور

26 Pakistani pilgrims died, burial in Jannat al-Mu'alla and Jannat al-Baqi'

26 Pakistani pilgrims died, burial in Jannat al-Mu’alla and Jannat al-Baqi’

اسلام آباد: فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچنے والے 26 پاکستانی عازمین اللہ کو پیارے ہو گئے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق یہ عازمین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں طبعی موت کا شکار ہوئے جنہیں ورثا کی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفن کر دیا گیا۔ واضح رہے گزشتے ہفتے بھی سعودی عرب میں حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جانے والے 7 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے۔ انتقال کرنے والوں میں دو خواتین عازمین بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انتقال کرنے والے عازمین کا تعلق پشاور، میانوالی، کراچی، گوجرانوالہ، اسلام آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سے تھا۔ اس برس دو لاکھ سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website