counter easy hit

ترکی میں بغاوت کے بعد 2745 ججز برطرف

2745 judges

2745 judges

ترکی میں بغاوت کے بعد 2745 ججز کو برطرف کر دیا گیا، ججوں پر مذہبی رہنماء فتح اللہ گولن سے رابطے کا الزام ہے، ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
استنبول: (یس اُردو) ترکی میں فوجی بغاوت ناکام ہو گئی۔ فوج کے اعلیٰ افسروں کی برطرفی کے بعد عدلیہ کے ہزاروں جج بھی عہدوں سے ہٹا دیئے گئے۔ ترک سرکاری میڈیا کے مطابق، ملک بھر میں 2745 ججوں کو برخواست کر دیا گیا ہے۔ججوں پر مذہبی رہنماء فتح اللہ گولن سے رابطوں کا الزام ہے۔ برطرفی کا فیصلہ ججوں اور استغاثہ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی نے کیا۔ تمام ججوں کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جائے گی۔انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ بغاوت کی کوشش کے دوارن ایک فوٹو جرنلسٹ بھی ہلاک ہو گیا۔