counter easy hit

پی آئی اے نے سعودی اقامے کی مدت ختم ہونے والی27ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سعودی عرب پہنچا دیا

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)پی آئی اے کی سعودی عرب پروازوں کے ذریعے 27ہزار 500مسافراقاموں کی مدت اختتام سے قبل پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ قومی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق سعودی اقامے رکھنے والے مسافر جن کی مدت معیاد 30ستمبرکو ختم ہوری تھی 27 ہزار سے زائد تھے جن کو کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔ جن میں 15 سے 28 ستمبر تک 91 پروازوں سے 27 ہزار 500 مسافروں کو سعودی عرب پہنچایا گیا۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کی جانب سے شکایات ملیں کہ ایجنٹس ٹکٹ لے کر مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے، مسافروں نے شکایات کی کہ رش کے باعث کرایہ 1 لاکھ 21 ہزار تک پہنچ جانے سے سخت پریشانی کا سامنا رہا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں تاحال غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت بحال نہیں کی گئی تاہم خروج و عود، ملازمت، اقامہ یا وزٹ ویزوں میں سے کوئی ایک ویزا رکھنے والے غیر ملکیوں کو 15 ستمبر 2020 سے سعودی عرب واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے نہایت سخت احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جبکہ سعودی عرب واپس آنے والوں کو پہنچنے سے قبل اجازت نامہ بھی لینا ہوگا۔سعودی حکام کی جانب سے تاحال غیر ملکی پروازوں کی آمد و رفت کے حوالے سے کسی لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website