counter easy hit

ساحل پر 29مرُدہ وہیل مچھلیاں ، ماہرین نے اُن کے پیٹ چاک کیے تو اندر سے ایسی چیز نکل آئی کہ اپنے ہی پیروں تلے زمین نکل گئی

29-Whales-on-beach-found-dead-the-reason-was-a-bitter-as-it-suprised-every-one

29-Whales-on-beach-found-dead-the-reason-was-a-bitter-as-it-suprised-every-one

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) ساحل سمندر پر تفریح کے لیے جانے والے وہاں شاپنگ بیگ و دیگر کاٹھ کباڑ پھینکتے ہوئے یہ نہیں سوچتے کہ ان کا یہ عمل سمندری حیات کے لیے کس طرح زہرقاتل ثابت ہو رہا ہے۔ اس کی ایک مثال جرمنی کے ساحل پر پائی گئی جہاں 29وہیل مچھلیاں مردہ پائی گئیں ،ایک مچھلی کا تجزیہ کیاگیاتو مردہ وہیل مچھلی کا معدہ پلاسٹک کی اشیاءاورگاڑیوں کے مختلف حصوں سے اٹا ہوا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ” اس وہیل کی ہلاکت اسی پلاسٹک اور لوہے کی اشیاءکے باعث ہوئی ہے۔

 “ویب سائٹ inquirer.neکی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے شہر شیلزویگ ہولسٹن کے نیشنل پارک کی طرف سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکثر وہیل مچھلیوں کے معدے اسی طرح کی پلاسٹک کی اشیاءاور دیگر کچرے سے بھرے ہوئے ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق مردہ پائی گئی اس وہیل مچھلی کے معدے میں دیگر اشیاءکے ساتھ ساتھ13میٹر لمبا مچھلیاں پکڑے والا جال بھی موجود تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ”وہیل مچھلیاں ایسی چیزوں کو اپنی خوراک سمجھ کر نگل لیتی ہیں لیکن ان کے معدے انہیں ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے جس کے باعث معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار نایاب نسل کی یہ مچھلیاں موت کے منہ میں جا رہی ہیں۔ اس مچھلی کے معدے کے تجزیئے کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم اپنے ماحول سے کس قدر لاپرواہی کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے ہاتھوں سے اسے بربادی کا شکار کر رہے ہیں۔ ان مچھلیوں کے معدے جب اس طرح کی اشیاءسے بھر جاتے ہیں تو یہ کھانا چھوڑ دیتی ہیں اور بھوک کے باعث موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website