counter easy hit

دوسراون ڈے:ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی بیٹنگ

2nd Odi West Indies to bat against Pakistan

2nd Odi West Indies to bat against Pakistan

شارجہ:پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے کپتان اظہرعلی اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز اور ذمہ دارانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اچھی شروعات کی تاہم 40 کے اسکور پر اظہرعلی حریف کپتان جیسن ہولڈر کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کے آؤٹ ہوتے ہی شرجیل خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور 12 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنانے کے بعد ویسٹ انڈیز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے الزیری جوزف کو وکٹ دے بیٹھے، جیسن ہولڈر نے ان کا ایک خوبصورت کیچ تھام لیا۔

پاکستان نے 13 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر72 رنز بنائے تھے۔

بابراعظم 18 اور شعیب ملک 13 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

قبل ازیں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔اظہر علی نے مزید کہا کہ تمام توجہ ایک اور میچ کی جیت پر مرکوز ہے۔

سیریز میں کامیابی کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے بڑا اسکور کریں۔

خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار سنچری اور باؤلرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو باآسانی 111 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور نوجوان باؤلر الزیری جوزف کو پہلی دفعہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شینن گیبرئیل کو آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان:اظہر علی(کپتان)، شرجیل خان، بابر اعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد نواز، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی

ویسٹ انڈیز: جیسن ہولڈر(کپتان)، کریگ بریتھ ویٹ، جانسن چارس، ڈیرن براوو، مارلن سیمیولز، دنیش رامدین، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، سنیل نارائن، سلیمان بین، الزیری جوزف

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website