ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3روز کی توسیع کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے عبد المجید اچکزئی کی جانب سے ضمانت کی درخواست دی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایک اور مقدمے میں عبدالمجید اچکزئی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کیس ٹرائل کورٹ میں چلانے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ اغوا کیس دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔