راولپنڈی …….راولپنڈی میں سوائن فلو سے 3 افراد کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت جاگ گیا ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ خطرناک مرض سے نمٹنے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔
سوائن فلو ایک خطرناک مرض ہے ،نزلہ، زکام، تیز بخار اور نمونیا اس کی علامات ہیں۔یہ مرض ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ سکتا ہے ۔دو مریض اس وقت بھی راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر رفیق کا کہنا ہے کہ اب سوائن فلو سے بچاؤ کے انتظامات مکمل ہیں ۔وائرس کی تصدیق کے لیے مشتبہ مریض کا ایچ ون ، این ون ٹیسٹ کیا جاتا ہے ، علاج کے دوران ڈاکٹرز اور نرسز کو خاص قسم کی کٹ پہننا ضروری ہوتا ہے۔