نیو دہلی(یس اردو نیوز) تین طلاقیں ایک ساتھ دی جاسکتی ہیں یا نہیں؟ بھارت کے لا کمیشن نے عوام سے رائے لینے کے لیے سوالنامہ تیار کرلیا۔ مسلم پرسنل لا بورڈ نے سوالنامے کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فراڈ قرار دے کر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔
بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ میں ایک ساتھ تین طلاقوں کے خلاف مؤقف اختیار کیا تھا ۔
مودی حکومت نے مسلمانوں کے تین طلاق کے حق پر نظرثانی کے لیے کمیشن قائم کیا ہے۔ جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لا بورڈ ولی رحمانی کا کہنا ہے کہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں، یہ جانبدار ہے،کمیشن آزادانہ کام نہیں کررہا، یہ حکومتی کمیشن ہے۔بھارت میں تین طلاقوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔