counter easy hit

3 شہزادے ایک ساتھ ۔۔۔ رجب طیب اردگان ، مہاتیر محمد اور عمران خان کی امریکہ میں آج بڑی بیٹھک، اہم اعلان متوقع

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کے74ویں اجلاس کا باقاعدہ اجلاس ہوچکا ہے، جس میں تمام سربراہا شرکت کر رہے ہیں، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں جس سے وہ 27 ستمبر کو خطاب کریں گے اور مسئلہ کشمیر اُٹھائیں گے ۔ اس قبل عمران خان نے ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے ، عمران خان نے2دن میں14عالمی رہنماؤں سےملاقات کی ،وزیراعظم عمران خان نےامریکا، برطانیہ ، ایران،چین ، ترکی ، اٹلی کےرہنماؤں سےملاقات کی،ایک ہفتےمیں وزیراعظم عمران خان70سےزائدمیٹنگزکریں گے، ماضی میں کسی بھی پاکستانی رہنماکایواین جی اےمیں اتنابھرپورشیڈول نہیں تھا۔نیویارک میں وزیراعظم عمران خان کا آج بھی مصروف دن گزرے گا ، پاکستان، ترکی اور ملائشیا کی سہ فریقی گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے ، اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرمیں پاکستان ترکی اورملائیشیا پر مشتمل سہ فریقی گول میزمباحثہ ہوگا جس میں نفرت انگیزمواد کے خلاف حکمت عملی پر بحث ہوگی ، وزیراعظم عمران خان شرکت کرینگے۔وزیراعظم ملائشیا اورناروے کے وزرائے اعظم سے بھی ملاقات کرینگے ، وزیراعظم عمران خان نیویارک ٹائمزاوروال سٹریٹ جرنل کے ایڈیٹوریل بورڈز سے بھی ملاقات کریں گے، عمران خان مائکروسافٹ کمپنی کےچیئرمین بل گیٹس سے بھی ملاقات کرینگے۔ عمران خان ، مہاتیر محمد اور رج طیب اردگان کی اس ملاقات کو اُمت مسلمہ نہایت اہم نظروں سے دیکھ رہی ہہے کیونکہ کل ترکش صدر نے دوٹوک الفاظ میں مسئلہ کشمیر، اور فلسطین پوری دنیا کے سامنے رکھتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا کہ ظلم کے خلاف زبان بند رکھنے والا ” خاموش شیطان ” کی مانند ہے، رجب طیب اردگان کی جانب سے بھرپور انداز میں مسلمانوں کی نمائندگی کی گئی ، جس سے سوشل میڈیا پر ہر طرف ترکس صدر کی دھوم مچی ہوئی ہے جبکہ مسئلہ کشمیر اُٹھانے پر عمران خان نے بھی رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور ساتھ ہی انکے دورہ پاکستان کی خبر بھی سنا دی ہے۔

3, KINGS, OF, MUSLIM, WORLD, WILL, SIT, SIDE, BY, SIDE, IMRAN KHAN, TAYYAB ERDGON, AND, MAHATEER MUHAMAMD, AT, US

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website