لاہور: پنجاب اسمبلی میں بلدیاتی نظام کے بل پر ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سے الجھنے پر مسلم لیگ ن کے 3 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی ۔ رکنیت معطل ہونے والوں میں پیر اشرف رسول، عبدالرﺅف اور عظمیٰ بخاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی بل کی رپورٹ ایوان میں پیش ہوئی تو حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئے۔ ن لیگ نے بل کے متعدد نکات پر اعتراض کیا جبکہ وزیر قانون نے حکومتی موقف کا دفاع کیا۔ مسلم لیگ ن کو ایوان میں گفتگو کی اجازت نہ ملی تو شور شرابہ ہنگامہ آرائی ہوگئی۔ عظمی بخاری اور ڈپٹی سپیکر میں تلخی ہوئی تو عظمیٰ نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف نعرے لگوا دیئے۔ ہنگامہ آرائی کے دوران پیر اشرف رسول کے ریمارکس نے ڈپٹی سپیکر کو مزید برہم کر دیا،سپیکر نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی پیر اشرف رسول، عبدالرﺅف اور عظمیٰ بخاری کی رکنیت معطل کر دی۔ اپوزیشن نے ڈپٹی سپیکر کے فیصلے کےخلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا اور جاتے جاتے کورم بھی پوائنٹ آؤٹ کردیا۔