جھنگ: زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
3 people died after drinking poisonous liquor in Jhang
جھنگ میں کچی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت اعظم، ارشد اور شبیر کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ ریاض کو انتہائی تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چاروں مزدور دوست شبیر نامی شخص کے گھر میں شراب پی رہے تھے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔