پشاور: خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے کے لیے لائے گئے 3 روبوٹ ناکارہ ہوگئے۔
3 robots useless to bomb become useless in KPK
خیبرپختونخوا میں بم ناکارہ بنانے کی کوششوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کے 15 اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق صوبے میں بموں کو ناکارہ بنانے کے لیے روبوٹ منگوائے گئے تھے جو اب ناکارہ ہورہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ کے پاس 5 بم ڈسپوزل روبوٹ ہیں جن میں سے 3 گزشتہ ایک سال سے ناکارہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے بم ڈسپوزل روبوٹ خراب ہوئے ہیں۔