اسلام آباد…….نیپرا نے فی یونٹ بجلی کی قیمت 3روپے 84 پیسے کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بجلی قیمت میں کمی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کی گئی ہے ۔
دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا طارق سدوزئی نے کی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 2روپے 65پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی ۔نیپرا نے فی یونٹ بجلی 3روپے 84 پیسے کم کرنے کافیصلہ دیا۔ اس کااطلاق کے الیکٹرک اور 300یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا