قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی
اسلام آباد (یس اُردو) عوام کیلئے بڑی خوشخبری ، یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ، پٹرول کی قیمت میں بھی 1 روپیہ 30 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 10 پیسے ، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ مٹی کا تیل بھی 1 روپیہ 20 پیسے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے ۔ قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری 30 جولائی کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی ۔