counter easy hit

سوشل میڈیا پر تنقید کرنے پر 3 طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

سوشل میڈیا پر یونی ورسٹی پرتنقید کیوں کی؟ فیصل آباد کی زرعی یونی ورسٹی انتظامیہ نے تین طلبہ کے نام خارج کردیے۔3 students were expelled from the University of criticism on social media

جامعہ سے نکالے گئے طلبہ کی تعداد 6ہوگئی، فیس بک پیج پر یونی ورسٹی میں طلبہ کے مبینہ استحصال، بدانتظامی اور وائس چانسلر اقرار احمد پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

فارغ کئے گئے تینوں طلبا نے تنقیدی پوسٹ کو لائیک کیا تھا اور اس پر اپنی رائے بھی دی تھی، طلبا کا کہنا ہے کہ ایک پیج پر کمنٹ کرنے پر انتقامی کارروائی کی گئی، آزادی اظہار پر پابندی لگانے پر عوامی حلقوں میں تنقید کی جارہی ہے۔

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کے خلاف تنقید کے الزام میں مزید 3طلباء کو برخاست کردیا ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے اس معاملے میں اب تک نکالے گئے طلباء کی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ مزید انکوائری بھی جاری ہے۔

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ڈسپلنری ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم ایس سی آنرز ہارٹیکلچر سیکنڈ سمسٹر کے طالبعلم عمر بلال، ٹنل فارمنگ ڈپلومہ کے احسن صفدر اور مبشر علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے یونیورسٹی ساکھ کو نقصان پہنچایا جس پر انہیں مستقل طور پر یونیورسٹی سے برخاست کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل تین طلباء اگرونومی میں ایم ایس سی (آونرز) کر رہے محمد اسفند یار جاوید، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس میں ایم ایس سی (آونرز) کر رہے زبیر اقبال اور مینجمنٹ سائنسز میں ایم ایس کے طالبِ علم غلام جیلانی کو برخاست کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

جاری نو ٹیفکیشنز کےمطابق فیس بک پیج کے ذریعے مبینہ طور پر یونیورسٹی کو بدنام کرنے اور ادارے کی سرگرمیوں کے بارے دوسروں کو گمراہ کرنے کے الزام میں ان طلباء کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کے پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلیکیشنز ڈاکٹر عارف جلال کا کہنا ہے کہ برخاست کئے گئے طلباء کو اپیل کا حق حاصل ہے جبکہ متاثرہ طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے اور طلباء کی سوچ پر پہرے بٹھانے کے مترادف ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website