counter easy hit

ہاشم آملا سے نسلی منافرت کرنے پر آسٹریلوی شائق پر 3 برس کی پابندی

3-year ban on Australian keen to racial hatred from Hasim amla

3-year ban on Australian keen to racial hatred from Hasim amla

ہوبارٹ: کرکٹ آسٹریلیا نے جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کے خلاف نسلی منافرت کا مظاہرہ کرنے والے تماشائی پر تین برس کیلیے پابندی عائد کردی۔

وہ اس عرصے کے دوران آسٹریلیا میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے جبکہ انھیں اپنی اس حرکت پر عدالتی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ہوبارٹ میں جاری ٹیسٹ کے دوران مذکورہ تماشائی نے آملا کے خلاف ایک پیغام لکھ کر جالیوں پر لگایا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نسلی حوالے سے کوئی بھی چیز قابل قبول نہیں ہے۔ ادھر کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے بیان میں اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ان کی ٹیم کے دورۂ آسٹریلیا کے دوران نسلی منافرت کامظاہرہ کیا گیا ہو، ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website