برطانوی انتخابات میں گیارہ خواتین سمیت 30 پاکستانی نژاد امیدوار مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،،،
لندن: برطانوی سیاست میں پاکستانی نژاد امیدوار بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لیبر پارٹی کی جانب سے سب سے زیادہ 14 پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ لندن کے حلقوں سے 7 پاکستانی نژاد امیدوار میدان میں ہیں۔ بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن میں حصہ لینے والی پاکستانی نژاد خواتین کی تعداد گیارہ ہے۔ برطانوتی انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین میں شبانہ محمود، نسیم ناز شاہ، یاسمین قریشی، روزینہ علی خان، تسنیمہ شیخ، عائشہ میر، روبینہ مارٹن، حنا ملک اور سلمیٰ یعقوب شامل ہیں جبکہ مرد امیدواروں میں فیصل رشید، ساجد جاوید، بلال محمود، افضل چودھری، کاشف علی، افضل خان، عمران حسین، خالد محمود، محمد یاسین اور طاہر مہر شامل ہیں۔ اس بار برطانوی انتخابات میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی جانب سے بھرپور دلچسپی کا اظہارکیا جا رہا ہے۔ امکان ہے پہلے کی نسبت زیادہ پاکستانی وکشمیری امیدوارپارلیمنٹ کا حصہ بنیں گے۔