نئی دہلی: معاملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے کالج کے پرنسپل سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، کارروائی کا آغاز
بھارتی ریاست اترپردیش میں 48 گھنٹے میں 30 نوزائیدہ بچے ہلاک ہو گئے۔ دو ماہ پہلے بھی اسی ہسپتال میں ایک سو پانچ افراد ادویات نہ ملنے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے۔بابا راگھو داس میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر شری واستوونے کہا کہ 15 بچے نرسری میں جبکہ 15 بچے آئی سی یو میں ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل اگست میں بھی اسی کالج میں مائع آکسیجن کی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران 63 بچوں کی موت ہوگئی تھی ۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے کالج کے پرنسپل سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔