ری پبلکن پارٹی کے 30 سے زائد سابق اراکین کانگریس نے اپنے دستخطوں کے ساتھ سے ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نے پارٹی منشور کا مذاق اڑایا ہے لہذا ٹرمپ کسی صورت بھی امریکہ کے صدربننے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ جو شخص معذروں کا احترام نہیں کرتا اور اپنی فوج کے خلاف بیانات دینے سمیت مذہبی منافرت پھیلاتا ہے کسی بھی صورت امریکی صدر بننے کا کبھی بھی اہل نہیں ہوسکتا۔