گوادر……ایران کے خلاف پابندیاں اٹھنے کے بعد گوادر کیلیے مزید 30 میگاواٹ بجلی موجودہ نظام کے تحت ہی فوری حاصل کی جا سکتی ہے، یہ بات چیئرمین گوادر پورٹ ، دوستین خان جمالدینی نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ پابندیوں کے اٹھنے سے گوادر کیلیے فوری بجلی کا حصول ممکن ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر سمیت مکران کیلیے 100 میگاواٹ بجلی کیلیے نیا معاہدہ جلد ہو سکے گا جسکے لیے وزارت پانی و بجلی معاہدہ کو حتمی شکل دے سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں چین کی جانب سے بڑی صنعتوں کیلیے مستقبل میں بجلی کی ضرورت ہو گی جبکہ ابتدائی انفراسٹرکچر کیلیے بھی بجلی درکار ہو گی جو ایران سے لی جا سکتی ہے