پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ میں سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک اشتہاری سمیت
31 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ،جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 225 گھروں کی تلاشی لی گئی ہے اس دوران گھروں سے3 شارٹ مشین گنز، 4 رائفل، 9 پستول، سیکڑوں کارتوس اور بھاری منشیات بھی برآمد کی گئی ۔
آپریشن میں 5 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر بھی حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔