counter easy hit

نامور موسیقار خورشید انور کی 32 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

32 th anniversary of the eminent composer Khurshid Anwar is being observed today

32 th anniversary of the eminent composer Khurshid Anwar is being observed today

کیریئر کا آغاز ریڈیو سے کیا ، لالی ووڈ انڈسٹری کیلئے ان گنت یادگار اور لازوال گیت تخلیق کئے

لاہور: برصغیر کے معروف موسیقار اور لافانی دھنوں کے خالق خواجہ خورشید انور کو اس دنیا سے گزرے 32 برس بیت گئے ۔ خواجہ خورشید انور کی بے مثال دھنیں آج بھی سماعتوں میں رس گھولتی ہیں ۔ 27 فلموں کی موسیقی 6 فلموں کے سکرپٹ ، 3 فلموں کی ڈائریکشن اور 6 فلموں کی پروڈکشن ۔ یہ ہیں خواجہ خورشید انور ، خورشید انور خدا داد صلاحیتوں کے مالک تھے ، ان کا تعلق موسیقی کے گھرانے سے نہیں تھا پھر بھی انہوں نے ایسی دھنیں تخلیق کیں جو آج بھی امر ہیں ۔ ایم اے فلسفہ میں اول پوزیشن لینے والے خورشید انور نے ریڈیو سے عملی زندگی کا آغاز کیا ۔ ماچس کی ڈبیا بجا کر دھنیں تخلیق کرنے والے اس فنکار نے فلم   ہیر رانجھا   کی موسیقی بھی ترتیب دی جو آج تک بے حد مقبول ہے ۔ خواجہ خورشید انور نے فلم انتظار ، گھونگھٹ ، چنگاری ، ہمراز ، مرزا جٹ اور شیریں فرہاد سمیت کئی فلموں کی دھنیں ترتیب دیں ۔ ریڈیو پاکستان کی سیگنیچر ٹیون کے خالق خواجہ خورشید انور کی صلاحیتوں کے اعتراف میں اُنہیں نگار ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔ یہ عظیم موسیقار 32 برس پہلے دنیا سے رخصت ہوا لیکن ایسی لازوال دھنیں چھوڑ گیا جو آج تک لوگوں کی سماعت میں رس گھول رہی ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website