بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 3250 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئیں،زیادہ تر این جی اوز غیر فعال تھیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں محکمہ سماجی بہبود اور محکمہ صنعت وحرفت این جی اوز رجسٹر کرنے کے دومحکمے ہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان سے قبل محکمہ سماجی بہبود میں دو ہزار این جی اوز رجسٹرڈ تھیں ۔ محکمہ صنعت وحرفت میں نیشنل ایکشن پلان سےقبل 1900 این جی اوز رجسٹرڈ تھیں جن میں سے 620 ایجوکیشنل این جی اوز اور 1280 نان ایجوکیشنل این جی اوز تھیں۔ محکمے نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1650 این جی اوز کی رجسٹریشن منسوخ کردی ۔اب اس محکمے میں صرف 250 این جی اوز کام کررہی ہیں۔