اسلام آباد: قواعد کی رو سے انٹرا پارٹی الیکشن اور اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاسکتا: ترجمان الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں رجسٹرڈ 345 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 32 سیاسی جماعتیں اس وقت الیکشن لڑنے کی اہل ہیں، ترجمان کے مطابق قواعد کی رو سے انٹرا پارٹی الیکشن اور اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جاسکتا، اب تک صرف 32 سیاسی جماعتوں نے ہی یہ تفصیلات فراہم کی ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا 313 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی انتخابات اور اکائونٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں، وہ جب تک یہ قانونی ذمہ داری پوری نہیں کرتیں انہیں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو تفصیلات نہ دینے والی جماعتوں میں ایم کیو ایم پاکستان، محمود خان اچکزئی کی پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ضیاء قابل ذکر ہیں۔