اسلام آباد: معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ایک بڑی شخصیت کی بیوی نے ایک گھنٹے میں 35لاکھ کی شاپنگ کر ڈالی۔جس پر پروگرام میں موجود صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ایک بڑی شخصیت کی بیٹی نے لندن کے سٹور سے 70 لاکھ کی بھی شاپنگ کی تھی،اور اس نے یہ شاپنگ آدھے گھنٹے میں کی تھی، مذکورہ خاتون نے 55 لاکھ کا ایک بیگ خریدا تھا۔ عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو دو وقت کی روٹی مہیا نہیں ہے اور یہ لوگ آدھے گھنٹے میں لاکھوں روپے کی شاپنگ کر ڈالتے ہیں۔ان لوگوں کو غریب عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔