گرفتار پاکستانیوں میں بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ، یہ پاکستانی موناباؤ کے راستے تھر سے بھارت پہنچے تھے، ان کے پاس متھرا اور ہریداوار کا ویزا تھا
جیسلمیر (یس اُردو) “را” کے جاسوس کی گرفتاری پر بھارت بوکھلا گیا ، راجستھان کے شہر جیسلمیر میں مندر جانے والے پینتیس پاکستانی ہندو یاتریوں کو گرفتار کر لیا گیا ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ گرفتار پاکستانیوں کے پاس صرف متھرا اور ہریدوار کا ویزا تھا ۔
رام دیورا سے راجستھان کی پولیس نے 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لیا جن میں، بچے، خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں ۔ یہ پاکستانی موناباؤ کے راستے تھر سے بھارت پہنچے تھے، ان کے پاس متھرا اور ہریداوار کا ویزا تھا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد بابا رام دیو کی سمادھی جانا چاہتے تھے ، گرفتار پاکستانیوں کا تعلق عمر کوٹ میرپور خاص اور تھر پارکر سے ہے