ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر اور دمہ کا مریض ایک معمر برطانوی شہری سعودی عرب میں قیام کے دوران اپنی ذاتی شراب کشید کرنے کی غلطی کربیٹھا جس پر اب اسے ضعیف العمری میں 350 کوڑوں کی سزا کا سامنا ہے اور اس کے گھر والے اور ہم وطن کوڑوں کی سزا پر شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
جریدے 148ڈیلی میل147 کے مطابق 74 سالہ کارل اینڈری کو گزشتہ سال جدہ میں گھریلو شراب برآمد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ اس کو ایک سال قید اور 350 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔ اب اس کی ایک سال قید کی سزا مکمل ہوچکی ہے جبکہ کوڑوں کی سزا باقی ہے۔ کارل کے بیٹے سائمن نے اخبار 146سن145 کو بتایا کہ اس کے والد پچیس سال تک سعودی عرب میںفرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ان کے ساتھ یہ سلوک انہیں بہت دکھ پہنچارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کینسر کی وجہ سے تین مرتبہ علاج کرواچکے ہیں اور وہ دمہ کے بھی مریض ہیں اور انہوں نے اس خوف کا اظہار بھی کیا کہ 350 کوڑے ان کے والد کو ہلاک کردیں گے۔ سائمن نے اس موقع پر اپنے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے بھی درخواست کی کہ وہ اس کے ضعیف والد کو کوڑوں کی سزا سے بچانے کے لئے فوری کوشش کریں