کوئٹہ: اورماڑہ میں مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے
5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب ایمنولنس اور مسافر بس میں تصادم سے 36 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے 5 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ حادثے کے بعد پاک بحریہ کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بیشتر قیمتی جانوں کوبچایا اورایمبولنسز کے ذریعے پاک نیوی کے اسپتال درمان جاہ منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کوابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا جب کہ 5 شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔