پیانگ یانک: شمالی کوریا میں چینی سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے شہر کائیسانگ میں چینی سیاحوں کو لے جانے والی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 32 چینی سیاحوں کے علاوہ 4 مقامی شہری بھی ہلاک ہوگئے جب کے حادثے میں دو افراد کی زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ہلاک و زخمی ہونے والے افردا کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ تاحال حادثے کی وجہ اور نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوبی علاقے میں پیش آنے والے بس حادثے میں 32 چینی ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جب کے میتوں کو واپس لانے کے اقدمات کیے جا رہے ہیں اور زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کے لیے شمالی کوریا کی حکومت سے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا میں مغربی ممالک سے سالانہ محض 5 ہزار کے قریب سیاح آتے ہیں۔ چین اور شمالی کوریا کی سرحد قریب ہونے اور آمد و رفت کے لیے ریل کی سہولت ہونے کے باعث کے غیرملکی سیاحوں میں سب سے زیادہ تعداد چین سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی ہی ہوتی ہے۔