گوجرانوالہ: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شہر کے 360 انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کا کہنا ہے کہ شہر کے 360 انسانی اسمگلرز کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں جن میں سے زیادہ تر مطلوب اسمگلرز بیرون ملک فرار ہوچکے ہیں۔ انیس خالد نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بیرون ملک فرار ہونے والے اسمگلرز کو وطن واپسی پر مجبور کرنے کے لئے ان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں ان کی ضبط شدہ جائیدادیں فروخت کرکے متاثرین کو ادائیگیاں کی جائیں۔