پیرس (ایس ایم حسنین) چوہدری ظہور الٰہی شہید کی 36ویں برسی کے موقع پر پیرس میں مسلم لیگ ق کے راہنمائوں کی طرف سے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں راجہ مظہر ذمہ واریہ ، چوہدری اقبال خونن، چوہدری ندیم، چوہدری ممتاز پکھووال،چوہدری غضنفر وڑائچ نے شاندار الفاظ میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہید جمہوریت چوہدری ظہور الٰہی کی برسی کے موقع پر مسلم لیگ ق کے راہنمائوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترم چوہدری ظہور الٰہی شہید نے گرانقدر سیاسی اورقومی خدمات کا ایک باب رقم کیا ہے وہ حقیقی معنوں میں مسلم لیگی راہنما اور عوام دوست شخصیت تھے، انہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر مسلم لیگ کے پروگرام کو نئی جہت دی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے وارث ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہیدنے ہمیشہ کلمہ حق کہا ،انہوں نے تحریک ختم نبوت میں جرات مندانہ کردارادا کیا، چوہدری ظہور الٰہی شہیدکا خاندان ظلم کے خاتمے، مظلوم کی حمایت اور خدمت انسانیت میں پیش پیش رہتا ہے ، چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے نہ صرف اصل وارث ہیں بلکہ ان کے مشن اور پیغام کو حقیقی معنوں میں آگے بڑھا رہے ہیں ، راجہ مظہر ذممہ واریا نے کہا کہ چوہدری ظہور الٰہی شہیدکے پیغام اور ویژن کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت چوہدری برادران نہائت تندہی اور جانفشانی سے انجام دے رہے ہیں۔چوہدری ظہور الہی شہید وہ سیاست دان ہیں جن کو وقت کے سب سے بڑے نقاد اور باغی شاعر نے بھی انہیں نذرانہ عقیدت و محبت پیش کرتے ہوئے لکھا:
آبرو پنجاب کی تو شان پاکستان کی
پیار کرتی ہے تجھے دھرتی بلوچستان کی
سندھ کی دھڑکن ہے تو سرحد کی تو آواز ہے
تیرے دل میں قدر ہے ہر اک جری انسان کی
سر نہیں تو نے جھکایا ظلم کی دہلیز پر
قوم کی خاطر لگا دی تو نے بازی جان کی
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور ہمیں ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چوہدری برادران کی ولولہ انگیز قیادت میں وطن عزیز کی سر بلندی کیلئے زیادہ سے زیادہ خدمت کا حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔
جو رکے تو کوہ گراں تھے ہم
جو چلے تو جاں سے گزر گئے