اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسلام آباد میں متعین چین کے سفیر نونگ رونگ نے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے “چائینہ عالمی درآمدی ایکسپو ” کے افتتاحی سیشن میں عمدہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو میں پاکستان کی شرکت قابلِ ستائش ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسپو سے کاروباری مواقعوں میں اضافہ اور پاکستان کی برآمدات کو ترقی ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ چائینہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پاکستان چائینہ انٹرنیشنل درآمدی ایکسپو سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ دریں اثنا انھوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے گزشتہ ایک سال کے دوران اشیاء وخدمات کی درآمدات میں اضافے کے اقدامات کرتے ہوئے پوری دنیا کی اوسطاً درآمدات کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین کا مڈل انکم گروپ نے 400 ملین سے زائددرآمدات کرچکا ہے جبکہ اگلی دھائی میں چین میں 22ٹریلین ڈالرز سے زائد کی درآمدات متوقع ہیں۔
President Xi Jinping: China has taken steady steps to expand imports, with imports of goods&services outpacing the global average over the past year. China has a middle-income group that exceeds 400 mn. Total import into China is estimated to top 22 trn USD in the coming decade.
Thank you, President @ArifAlvi
for your fantastic video message at the opening ceremony of the 3rd China International Import Expo yesterday. We welcome Pakistan’s participation in CIIE, which opens vistas of business opportunities and promote its export to China under CPFTA-II.