وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہناہےکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات سیاسی نہیں ہیں ۔
مراد علی شاہ نے کیڈٹ کالج پٹارو میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلاول اپنے لئے نہیں پارلیمنٹ کےلئے طاقت مانگ رہے ہیں ۔انہوں نے کالج کےلئے مجموعی طو رپر 100 ملین روپے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کیڈٹ کالج پٹارو نے بڑے لوگ پیدا کئے،کیڈٹ پاکستان کا مستقبل ہیں ۔بعد میں میڈیاسے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ بلاول بھٹو کے مطالبات آئینی اور جمہوری ہیں۔