counter easy hit

مصرمیں پھنسے 4 پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات مکمل

پاکستانی سفارت خانے نےمصر میں بحری جہاز میں پھنسے 17پاکستانیوں میں سے 4پاکستانیوں کو واپس بھیجنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔محمد عمر غوری،تنویر،محمد طارق اور سمیع اللہ وطن واپس آئیں گے ۔

4 Pakistanis stranded in Egypt to return to full arrangement

4 Pakistanis stranded in Egypt to return to full arrangement

سفارتخانے کی جانب سے چاروں افراد کو ایئر ٹکٹ فراہم کردیئے گئے،چاروں افراد پانچ جنوری کو واپس وطن پہنچیں گے جبکہ وطن واپس آنیوالوں کو کویتی شپنگ کمپنی کی جانب سے پانچ ماہ کے واجبات ادا نہیں کئے گئے اورعملے میں شامل تینوں افراد گزشتہ کئی روز سے شدید علیل ہیں،مال بردار جہاز میں موجود تین مریضوں کو بھی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا،اسپتال منتقل ہونیوالوں میں نجیب اللہ، محمد طارق اور سید وسیم شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عملے کو اشیا خورو نوش اور دیگر سامان فراہم کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ مصری عدالت کویتی مال بردار بحری جہاز کو اپنی تحویل میں لے چکی ہے اور17 پاکستانی گزشتہ پانچ ماہ سے کھلے سمندر میں کھڑے جہاز میں محصور ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website