راولپنڈی: کوہستان کالونی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران 4 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
4 people arrested during Rangers operation in Rawalpindi, weapons recovered
راولپنڈی کی کوہستان کالونی میں رینجرزنے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 مشکوک افراد کوگرفتارکیا۔ گرفتارملزمان کے قبضے سے 2 موٹرسائیکلیں، کلاشنکوف، نائن ایم ایم پسٹل سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ رینجرزحکام کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے شہرمیں چھاپے مارے جارہے ہیں۔