کراچی……پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث4ہزار سے زائد پاکستانی سعودی عرب میں پھنسےہوئےہیں۔ریاض سے مسافروں کی سعودی ایئرلائن کے ذریعے واپسی کا عمل جاری ہے۔
پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیازبھٹو کا کہنا ہے کہ 2ہزار سے زائد عمرہ زائرین اور 2ہزارعام مسافرسعودی عرب میں موجود ہیں،کراچی اوراسلام آباد کے لیے سعودی ایئرلائن کی پروازیں9 فروری تک چلیں گی، تاہم سعودی ایئرپورٹس پرپھنسے مسافروں کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔وائس قونصل جنرل آصف میمن کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد سے متعلق سعودی حکام سے بات ہوئی ہے، سعودی حکام نے سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔