محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نےلاہورہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں صوبےکی4 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز تعینات کر دیئے۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کےجاری کردہ نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹر ظفر معین ناصرکو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلرمقرر کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرمحمد زبیر کونواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان،ڈاکٹر رخسانہ کوثر کولاہور کالج فارویمن یونیورسٹی اور ڈاکٹر اشتیاق کو سرگودھا یونیورسٹی کےوائس چانسلرز لگا دیاگیا۔گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نےبھی وائس چانسلرز کی تعیناتی کی توثیق کر دی ہے۔