counter easy hit

وفاق 4 سال میں خیبر پختونخوا کو 70 ارب کے بجلی بقایا جات ادا کرنے پر رضامند

4 years federation

4 years federation

وفاق اور خیبر پختونخوا کے درمیان بجلی کی رائلٹی کے بقایا جات سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات طے پا گئے، وفاق 4 سال میں 70 ارب روپے ادا کرے گا، 25 ارب کی پہلی قسط اسی سال ملے گی، خیبر پختونخوا کو پاور پروجیکٹس کیلئے خود گیس فراہم کرنے کا حق مل گیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وفاق اور خیبر پختونخوا میں بجلی کی رائلٹی کا معاہدہ طے پا گیا۔ صوبے کے نیٹ ہائیڈل منافع کے بقایا جات 70 ارب روپے طے۔ وفاق 4 اقساط میں ادائیگی کریگا۔ 25 ارب کی پہلی قسط رواں مالی سال، باقی رقم 15 ارب روپے سالانہ کی بنیاد پر آئندہ تین سال میں ادا کی جائیگی۔سرکاری اعلامئے کے مطابق سی پی پی اے 31 مارچ تک بجلی کی خریداری کا معاہدہ اور بقایا جات کی وصولی کا طریقہ کار طے کرے گی۔ پاور پراجیکٹس کیلئے وفاق خیبر پختونخوا کو 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے گا، صوبائی حکومت گیس کی تقسیم کی ذمہ دار خود ہو گی۔معاہدے میں طے پایا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک اپ لیفٹ کینال منصوبے کی فزیبلٹی وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر تیار کریں گی۔ منصوبے کیلئے 65 فیصد رقم وفاق جبکہ 35 فیصد صوبہ ادا کرے گا۔