سردی کی لہر آتے ہی ملک بھر میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ۔ ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 40 روپے جبکہ گوشت 70 روپے کلو تک مہنگا ہو گیا۔
کراچی: (یس اُردو) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق سردی میں اضافہ ہونے اور ربیع الاول میں نظر و نیاز کے اہتمام کے سبب پولڑی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے جسکے سبب اسکی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 40 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 70 روپے کلو تک مہنگا ہو چکا ہے جسکے بعد کراچی اور لاہور میں زندہ مرغی 152 روپے اور گوشت 255 روپے کلو ہو گیا جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں زندہ مرغی 165 اور گوشت 270 روپے کلو ہو چکا ہے۔