لاہور(نیوز ڈیسک ) حکومت اور شریف خاندان میں ڈیل ہوگئی؟ معاشی ٹیم سے صحافیوں سے سوال، قومی خزانے میں اچانک 40 ملین ڈالر کہاں سے آئے؟ حکومتی معاشی ٹیم کے ٹال مٹوئی نے ڈیل کی خبروں کے مزید ہوا دے دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے پیر
کے روز خصوصی پریس کانفرنس کی گئی جس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں معنی خیز اضافہ ہوا ہے۔اس پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وفاقی وزیر حماد اظہر سے ایک سوال کیا گیا جس کا جواب نہ دے کر انہوں نے ایک نئی بحث چھڑوا دی۔ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزراء سے سوال کیا گیا ہے کہ قومی خزانے میں اچانک 40 کروڑ ڈالرز سے زائد کا جو اضافہ ہوا ہے، یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے؟ 400ملین ڈالرز کہاں سے آئے، حفیظ شیخ اور حماد اظہر یہ سوال ٹال گئے اور کوئی جواب نہ دیا۔دونوں حکومتی شخصیات کے اس عمل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث ہو رہی ہے کہ کہیں یہ پیسہ کسی سیاسی شخصیت خاص کر نواز شریف نے تو نہیں دیا؟ ان دنوں نواز شریف کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ خاص کر یہ خبر سب سے زیادہ گردش کر رہی ہے کہ نواز شریف کی رہائی اور بیرون ملک روانگی کی تیاریاں دراصل کسی ڈیل کا نتیجہ ہیں۔ اس حوالے سے نیب نے بھی واضح پیغام دیا ہے کہ اگر نواز شریف بیرون ملک جانا چاہتے ہیں کہ پلی بارگین کی سہولت استعمال کریں اور باہر چلے جائیں۔جبکہ اب جس انداز میں حفیظ شیخ اور حماد اظہر نے قومی خزانے میں 40 کروڑ ڈالرز اضافے سے متعلق سوال کو گول کیا ہے، اس سے ان باتوں کو تقویت مل رہی ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف نے بیرون ملک روانہ ہونے کیلئے پلی بارگین کی آپشن استعمال کر لی ہے۔