سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 51 ہزار 700 روپے ہو گئی۔
کراچی: اب دولہے کو منہ دکھائی مہنگی پڑ جائے گی کیونکہ سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے ۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 1269 ڈالر فی اونس تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹوں میں سونے کے ریٹ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں ۔ آل صرفہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 51 ہزار 700 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 44 ہزار 314 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔