counter easy hit

سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ

400 Increase

400 Increase

سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 49 ہزار 500 روپے ہو گئی۔
کراچی: (یس اُردو) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1280 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صرف ایک روز میں سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے اضافے سے 49 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 343 روپے اضافے سے 42 ہزار 428 روپے کا ہو چکا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب میں کمی اور سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔