راولپنڈی (یس ڈیسک) وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر این اے 55 عید گاہ روڈ پر سابقہ ٹی بی ہسپتال اور میونسپل کارپوریشن کی مشترکہ جگہ پر چار سو دس بستروں کا ہسپتال مکمل کرنے کے لیے پروجیکٹ اور زمین کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے
نو سال قبل ایک سو کنال سرکاری زمین پر 410 بستروں کے مدر چائلڈ ہاسپٹل کا کام شروع کر کے اسے آئندہ الیکشن تک کے لیے بند کرکے زمین اور منصوبہ کو وفاقی حکومت کے حوالے کر دیا گیا تھا، وزیراعظم نے راولپنڈی کے لاکھوں شہریوں کی سہولت کے لیے پنجاب حکومت کو یہ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی، رواں سال میں ہی ہسپتال کی تعمیر کا کام شروع ہو جائے گا جسے ایک سال کے عرصہ میں مکمل کر کے عوام کو علاج کی سہولتوں کے لیے کھول دیا جائے گا
وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم کے چیف کوآرڈینیٹر پنجاب شکیل اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اٹھارویں ترمیم کی منظوری کے بعد محکمہ صحت مکمل طور پر صوبوں کے حوالے ہو چکا ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں میرے قومی اسمبلی میں بار بار توجہ دلوانے کے باوجود ہسپتال کیلئے پیش رفت نہیں کی گئی، نواز شریف، شہباز شریف اور چوہدری نثار نے راولپنڈی کے شہریوں کو علاج کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے اربوں روپے کے فنڈ مختص کئے ہوئے ہیں جن پر ترقیاتی کام دن رات کی بنیاد پر شروع ہیں۔