دنیا بھر میں اکثر افراد نام کمانے اور شہرت پانے کیلئے منفرد کارنامے انجام دیتے رہتے ہیں ۔بیلجیئم کی عوام نے بھی کچھ منفرد کرنے کی ٹھانی اور ہزاروں افراد نے ایک ساتھ ہاتھ لہرانے کا شاندار مظاہرہ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
برسلز کے اسٹیڈیم میں 41500افراد جمع ہوئے اور بیلجیئمکے اولمپک کھلاڑیوں ہاتھ لہراتے ہوئے خوش آمدید کہا اور ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
واضح رہے یہ ریکارڈ برسلز میں جاری آئی اے اے ایف ڈائمنڈ لیگ فائنل کے موقع پر بنایا گیاہے