ہرارے: زمبابوے میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
43 peoples killed in road accident in Zimbabwe, several injured
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زمبابوے میں ہرونگوے کے علاقے نیاماکتے میں زیمبیا جانے والی بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ پولیس ترجمان کے مطابق حادثے میں موقع پر ہی 43 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل بھی اس علاقے میں ٹریفک حادثے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔