counter easy hit

مصر میں ٹرینوں کے تصادم سے 44 افراد ہلاک، 180 زخمی

قاہرہ: مصر میں دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 44 افراد جاں بحق اور 180 زخمی ہوگئے۔

44 people were killed, 180 injured from trains collision in Egypt

44 people were killed, 180 injured from trains collision in Egypt

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ کے قریب دو ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 44 افراد ہلاک اور 180 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مصری حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور بوگیاں کاٹ کر زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جارہا ہے۔ مصری ریلوے اتھارٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ضلع خورشید کے ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کو پیچھے سے آنے والی دوسری ٹرین نے ٹکر ماردی جو قاہرہ سے اسکندریہ جارہی تھی۔ ٹکر مارنے والی ٹرین کے ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ٹرین خراب ہونے کی وجہ سے خورشید اسٹیشن پر کھڑی تھی جب کہ عینی شاہدین نے بھی ٹرین کی حالت کو کافی خستہ حال قرار دیا۔ واضح رہے کہ مصر میں ٹرینوں کے حادثات عام ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website