سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی ) سرائے عالمگیر:پٹرولیم مصنوعات میں45 فی صد سے زائد کمی کے باوجودعوام کو ریلیف نہ مل سکا،مختلف لوکل روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مالکان کرایہ میں کمی کا سوچنے پر بھی تیار نہیں کرایہ کمی کا مطالبہ کرنے والوں کو راستے میں اُتارا جانے لگا ، متعلقہ حکام نوٹس کیوں نہیں لیتے بے بس عوام تفصیل گزشتہ چند ماہ کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہونے کے بعد اواگرا نے اس ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جس پر عمل درآمد بھی شروع ہو گیا ہے لیکن پبلک ٹراسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کوئی کمی نہیں کی گئی سرائے عالمگیر سے منڈی بہاؤلدین جانے والی بسیں سرائے سے منڈی کا کرایہ 90روپے وصول کر رہی ہیں جبکہ ہائی ایس کا کرایہ جہلم سے منڈی تک کا 90روپے لیا جاتا ہے ،بس والے راستہ سے سوار ہونے والے مسافروں سے بھی زائد کرایہ وصول کرتے ہیں ،کھوہار سے منڈی کا کرایہ 80روپے اور پوران سے 70روپے وصول کیا جاتا ہے جبکہ شیڈول کے مطابق کھوہار سے منڈی کا کرایہ 60روپے اور پوران سے 50روپے بنتا ہے اسی طرح دیگر سٹاپس سے سوار ہونے والے مسافروں سے بھی بسوں والے من مرضی کا کرایہ وصول کرتے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی لاحق ہے ، ادھر مقامی روٹس پر چلنے والی ٹراسپورٹ کے کرائے میں بھی کوئی کمی نہیں کی گئی ،پوران سے سرائے کا کرایہ 40روپے ،کھوہار سے 30،بھلوال غربی سے 25اور گڑھا جٹاں سے 25روپے ہی وصول کیا جارہا ہے ،سرائے عالمگیر سے براستہ نہر اپر جہلم میرپور جانے والی بسوں اور مقامی گاڑیوں کے کرایوں میں بھی کوئی کمی سامنے نہیں آئی اور ہنوز پرانے کرائے وصول کئے جا رہے ہیں ۔اہل علاقہ نت وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور مقامی ارباب اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے فوری کم کرائے جائیں اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ حکومتی اقدام سے ہونے والے فائدے کے اثرارتعوام تک پہنچ سکیں