ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کاننکانہ ،شاہکوٹ، مانگٹانوالہ اور منڈی فیض آبادمیں اوورچارجنگ اور اوولوڈنگ کرنے پر19گاڑیوں کو بندکر کے مجموعی طور پر 45500روپے نقد جرمانہ کیا۔مسافر بسوں کے زائد کرایوں کی وصولی ،اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر کاننکانہ ،شاہکوٹ، مانگٹانوالہ اور منڈی فیض آبادمیں اوورچارجنگ اور اوولوڈنگ کرنے پر19گاڑیوں کو بند کرکے مجموعی طور پر 45500ہزار روپے نقد جرمانہ وصول کیا۔جبکہ 49گاڑیوں کے چالان کیے۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔