لاہور: رمضان شوگر ملز کرپشن میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 46افراد گواہی دیں گے۔ واضح رہے کہ رمضان شوگر ملز کرپشن کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے،احتساب عدالت نے 16 مارچ کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو طلب کر رکھا ہے، اسی دن ملزموں پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے گواہوں کو بھی بیانات قلمبند کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ رمضان شوگر ملز کرپشن میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف 46افراد گواہی دیں گے۔ گواہوں میں بیوروکریٹس، سرکاری افسران، ٹھیکیدار، نیب افسران شامل ہیں، رپورٹس کے مطابق 46 گواہوں میں نیب کے 5 افسران شامل بھی ہیں ان کے علاوہ سابق سی ایم آفس عملہ، نیسپاک انجینئرز، سابق ڈی سی او چنیوٹ بھی گواہوں میں شامل ہیں۔